دوبندی پل کے نزدیک کار نے سڑک کنارے بیٹھے شخص کو کچل دیا

منگل 20 جون 2017 17:50

دوبندی پل کے نزدیک کار نے سڑک کنارے بیٹھے شخص کو کچل دیا
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) خانپور روڈ پر دوبندی پل کے نزدیک تیز رفتار کار نے سڑک کنارے بیٹھے شخص کو کچل دیا، 40 سالہ مختیار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، پولیس نے کار ڈرائیور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خانپور سڑک پر دوبندی پل کے نزدیک ایک المناک حادثہ میں ٹیکسلا سے خانپور کی جانب جانے والی کار سوزوکی خیبر نمبر آئی ڈی ای 140 جسے خرم ولد ہمایوں سکنہ ایبٹ آباد چلا رہا تھا، بے قابو ہو کر سڑک کنارے بیٹھے 40 سالہ شخص مختیار ولد منور پر چڑھ دوڑی۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ مختیار شدید زخمی ہو گیا تاہم ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ ہی میں جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے کار ڈرائیور کے خلاف پرچہ درج کر کے اس سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :