پنیاں کے مقام پر کیری سوزوکی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا

منگل 20 جون 2017 17:50

پنیاں کے مقام پر کیری سوزوکی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) ہری پور میں پنیاں کے مقام پر کیری سوزوکی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا، نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی گئی، پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز 26 سالہ جمعہ خان ولد اصیل خان سکنہ کیمپ نمبر دو پڈھانہ جھاری کس سے اپنی موٹر سائیکل نمبر آر ڈبلیو5588- پر گھر جا رہا تھا کہ پنیاں کے مقام پر سامنے سے آنے والے کیری سوزوکی نمبر ایچ ایچ 335- نے اسے ٹکر ماردی جس سے جمعہ خان موقع پر ہی جاں حق ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی۔ مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :