راولپنڈی،غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے 42افرادکو نوٹسز جاری

منگل 20 جون 2017 17:42

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) کنٹونمنٹ بورڈ کے فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے کینٹ کی حدود میں غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے 42افرادکو نوٹسز جاری کئے ہیں جبکہ 46فوڈ پوائنٹ سے کھانے پینے کی اشیاء کے سیمپل لئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان کینٹ بورڈ کے مطابق کینٹ کے شعبہ فوڈ نے گذشتہ روز غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خردونوش فروخت کرنے والے افراد کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے کینٹ کے مختلف علاقوں جن میں بکرا منڈی چوک ،دھمیال روڈ, کیانی روڈ اور ٹینچ بھاٹہ کے رمضان بازاروں سے کھانے پینے کی اشیاء کے 46سیمپل لئے جہنیں ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا جن کی رپورٹ آنے کے بعد مذید کاروائی کی جائے گا۔

ترجمان کینٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے کے ساتھ فوڈ پوائنٹ سر بمہر کر دیاجائے گا۔کینٹ بورڈانتظامیہ نے اشیاء خردونوش کے معیار کے بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ صفائی کے نظام کے بہترین کرنے کے لئے بھی 42افراد کو نوٹسز جاری کئے ہیں۔