عید الفطر پر اوورچارجنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی،ڈپٹی کمشنر

منگل 20 جون 2017 17:41

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ ا پنے دفتر میں ٹرانسپورٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر پر مسافروں سے اوورچارجنگ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی ، اوورچارجنگ کی مانیٹرنگ او رشکایات کے ازالہ کیلئے بس اڈوں پر کنٹرول قائم کئے گئے جارہے ہیںنیز شاہرات پر اوورچارجنگ کاجائزہ لینے کیلئے سپیشل سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو چاند رات او رعید کے بعد مسافروں کی واپسی کے سلسلہ میں بسوں کی مانیٹرنگ کے دوران مسافروں کی شکایات کے ازالہ کیلئے کریک ڈاؤن کریںگی ،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید الفطر پر مسافروں کے استحصال کی شکایات عام ہو جاتی ہیں جس کا تدارک انتہائی ضروری ہے ، انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ جنرل بس سٹینڈ پر تمام روٹس پر چلنے والی بسوں کے کرائے نامے کے بڑے بورڈ بنا کر نمایاں طو رپر آویزاں کئے جائیں او رحکومت کے مقرر شدہ کرائے نامہ کے مطابق ہی کرائے وصول کئے جائیں بصورت خلاف ورزی کی صورت میں بسیں بند کر دی جائیں گی بلکہ ایسے ٹرانسپورٹر کے خلاف پر چے درج ہوںگے اور وہ عید جیل میں ہی گزاریں گے ، اجلاس میں ٹرا نسپورٹڑز نے کرایہ نامہ کے مطابق کرائے کی وصولی کی بھر پور یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ٹرانسپورٹرز سے ان کے مسائل بھی دریافت کئے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔ ٹرانسپورٹرز نے مختلف شاہرات پر چنگ چی رکشے کے بغیر روٹ چلنے کی شکایات کی جس کی وجہ سے ان کا کاروبار متاثر ہورہا ہے نیز اس سے مسافروں کی زندگی کو خطرات کے ساتھ ساتھ ان کیلئے انشورنش کی سہولت نہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ مین روڈز پر رکشاؤں کے چلنے کی اجازت نہیں ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :