صحت مند گوشت سے انسان کئی بیماریوں سے بچ سکتا ہے،ڈپٹی کمشنر

منگل 20 جون 2017 17:41

صحت مند گوشت سے انسان کئی بیماریوں سے بچ سکتا ہے،ڈپٹی کمشنر
چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء)ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی نے کہا ہے کہ صحت مند گوشت سے انسان کئی بیماریوں سے بچ سکتا ہے جبکہ ناقص گوشت سے بیماریاں پھیلتی ہیں،وہ ذبیحہ حلال کی پہلی برانچ کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے،اس موقع پرچیف ایگزیکٹو ذبیحہ حلال ڈاکٹر حبیب الرحمن‘ضلعی افسر لائیوسٹاک ڈاکٹر غلام مصطفی‘پروفیسر محمد عمران‘پروفیسر عبدالرزاق اورڈپٹی میئر ساجد نعیم ہیپی سمیت دیگر بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو ملاوٹ سے پاک گوشت فراہم کرنا اچھی بات ہے،ڈاکٹر حبیب الرحمن نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ ساہیوال کے عوام کیلئے پہلی بار ذبیہہ حلال جدید طریقہ کار سے اسلامی شریعہ پرعمل کرتے ہوئے بہترین اورمعیاری گوشت فراہم کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ کنٹرولڈ درجہ حرارت ،جدید ٹھنڈاکرنے کے نظام اورویکیوم پیکنگ کے ساتھ گوشت کی اصل لذت اورمہک دیر تک محفوظ رہتی ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ اینٹی بائیوٹک ،ہارمون اورسٹیرائڈ سے پاک گوشت فراہم کرنے کیلئے ماہر،تربیت یافتہ اورخوش اخلاق عملہ رکھا گیا ہے ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے دیگرمہمانوں کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر برانچ کا افتتاح کیا اورملکی و قومی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی ۔