مون سون کے پیش نطر ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد

منگل 20 جون 2017 17:39

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) واٹراینڈ سینی ٹیشن ایجنسی فیصل آباد نے مون سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی ہے تاکہ زیادہ بارشوں کے موقع پر پانی کے نکاس کو بروقت یقینی بنایاجاسکے ، واسا فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ مون سون کے دوران واسا کے کسی ملازم کو چھٹی نہیں دی جائے گی تاہم کسی ناگہانی صورت میں متبادل انتظام کو یقینی بنانا ہو گا، انہوںنے بتایاکہ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی جانب سے جاری کئے گئے ہدایت نامہ میں کہاگیاہے کہ موسم برسات کے دوران واسا کی کارکردگی کو بہترین بنایاجائیگا اور اس ضمن میں جولائی و اگست کے مہینہ کے دوران خصوصی انتظامات بھی کئے جائیں گے ،انہوںنے بتایاکہ محکمہ کے تمام آفیسرز اور آفیشلز مون سون کے دوران آن ڈیوٹی رہیں گے ۔