دکاندار مقررہ نرخوں پر اشیا ء کی فروخت کو یقینی بنائیں،اسسٹنٹ کمشنر

منگل 20 جون 2017 17:39

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء)اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر)محمدسعید لغاری نے کہا کہ سستے رمضان بازاروں کا مقصد عام بازارکی نسبت غریب آدمی کو ریلف دینا ہے ،حکومت ِ پنجاب نے عوام کو سستے رمضان بازاروں میں ریلف دینے کے لیے سبسڈی دی ہے تاکہ اس کا فائدہ عام آدمی کو بھی پہنچے، انہوں نے کہا کہ دوکاندار رمضان بازار میں سرکاری ریٹ لسٹوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیںجبکہ پھلوں ، سبزیوں اور دیگراشیائے ضروریہ کے معیارپر سمجھوتہ ہر گز نہ ہو گا۔