منشیات کے 3ملزموں کو قیدوجرمانہ کی سزا

منگل 20 جون 2017 17:39

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے منشیات کے 3 مقدمات میں ملوث منشیات فروشوں کو مجموعی طور پر ساڑھے پانچ سال قید اور ایک لاکھ 25ہزار روپے جرمانہ کا حکم دیا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہزاد رضا نے تھانہ جھال چکیاں کے ملزم محمدسعید کو 2سال قید 50ہزار روپے جرمانہ ،اسی طرح تھانہ صدر کے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد ریاض کو 2سال قید اور 50ہزا ر روپے جرمانہ کی سزا جبکہ تھانہ اربن ایریاء کے علاقہ محمدی کالونی کے بلال کو ڈیڑھ سال قید اور 25ہزار روپے جرمانے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :