پاکپتن چھ منشیات فروش گرفتار

منگل 20 جون 2017 17:35

پاکپتن چھ منشیات فروش گرفتار
پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) پولیس نے مختلف مقامات پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لزم بابر عرف ببری کو قبرستان عبداللہ شاہ پاکپتن سے 1600گرام چرس اور 480روپے وٹک ،عابد علی عرف مانی کو صرافہ بازار پاکپتن سے 1530گرام چرس اور 420روپے وٹک، مشتاق احمد کوپل باہیوال سے 400گرام چرس، مدثر کو ملکہ ہانس سے 140گرام چرس، جاوید عرف نکا کو محلہ مظفر آباد عارفوالا سے 120گرام چرس، اور ظفر اقبال کو چک 17-KBسے 8 لیٹر شراب سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :