غیر قانونی طور پر ایل پی جی گیس کی ریفلنگ، دو دکاندار گرفتار

منگل 20 جون 2017 17:35

غیر قانونی طور پر ایل پی جی گیس کی ریفلنگ، دو دکاندار گرفتار
پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) پولیس نے چھاپہ مار کر پل نہر کھادر کے دکاندار لیاقت علی کو گرفتار کر لیا جو غیر قانونی طور پر ایل پی جی گیس ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈر میں ریفلنگ کر رہا تھا جبکہ دوسری طرف قبولہ قصبہ کے دکاندار اعظم علی کوبھی گرفتار کر لیا گیا جو غیر قانونی طور پر ایل پی جی گیس ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈر میں ریفلنگ کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقدمات دفعات286,285کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :