ضلع ساہیوال ٹریفک حادثات 4افراد جاں بحق 34شدید زخمی 6کی حالت تشویش ناک

منگل 20 جون 2017 16:54

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) ضلع ساہیوال میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران 4افراد جاں بحق اور 34شدید زخمی ہو گئے جن میں سے 6افراد کی حالت نازک ہے جبکہ مسافر بس کا سیکورٹی گارڈ ٹانگوں سے معذور ہوگیا۔ ساہیوال لاہور روڈ پر یوسف والا گرڈ اسٹیشن کے قریب سوموار کی رات12بجے ایک تیز رفتار بس الٹ جانے سے ایک مسافر جاں بحق اور 22شدید زخمی ہو گئے جن میں سیکورٹی گارڈ عثمان ٹانگوں سے معذور ہوگیا اور ملتان کی ایک عورت رمشہ دونوں ابھی تک بیہوش ہیں اور ان کی حالت تشویش ناک ہے۔

ساہیوال پاکپتن روڈ پر جہاں خاں کے قریب ایک موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے نتیجہ میں چک -107ڈی کا 32سالہ عباس جاں بحق اور شوکت زخمی ہوگیا ۔ساہیوال شہر میں جہاز چوک کے قریب موٹر سائیکل سے گر کر 60سالہ عورت معراج بی بی جاں بحق، معراج بی بی کو موٹر سائیکل سے گرنے کے بعد بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

چک53جی ڈی اور فیصل آباد قطب شہانہ ساہیوال روڈ پر چار موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں چک 53جی ڈی کا عامر 20سالہ چک6-86آر کا بلال 25سالہ ، فیصل آباد کا دستگیر 20سالہ، غلہ منڈی کا ندیم 21سالہ ، پاکپتن کا افضل 50سالہ، ملکہ ہانس کا طفیل55سالہ، کوٹ خادم علی شاہ کا ذیشان 20سالہ، جیون سٹی کا بلال 9سالہ، رتی ٹبی کی معافیہ 20سالہ اور عذرا 14سالہ شدید زخمی ہو گئے جن میں سے عذرا زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی ۔