ساہیوال، سیاسی جماعت کا عہدیدار بجلی چوری کرتے پکڑا گیا، ایک لاکھ 12ہزار روپے جرمانہ کی موقعہ پر ادائیگی

منگل 20 جون 2017 16:54

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) واپڈا میپکو ساہیوال کوٹ خادم علی شاہ سب ڈویژن کی ایک ٹیم نے ایک سیاسی جماعت کے اہم عہدیدار وسیم گوشی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا وسیم گوشی نے واپڈا ٹیم کو بجلی چوری کے ایک لاکھ 12ہزار روپے جرمانہ کی ادائیگی بھی کر دی ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق ایک سیاسی جماعت کے اہم عہدیدار وسیم گوشی کی رہائش گاہ پر ڈائریکٹ کنڈیا ں لگا کر بجلی چوری کی اطلاع واپڈا کے منیجر آپریشن چوہدری محمد نعیم کو ملی جس پر خالد اقبال کمبوہ کی قیادت میں ایک ٹیم نے چھاپہ مار کر بجلی چوری کرتے ہوئے وسیم گوشی کو دھر لیا اور ملزم کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرانے کے لیے تحریری درخواست تھانہ فتح شیر کے ایس ایچ او کے سپرد کر دی لیکن ایس ایچ او فتح شیر امداد خاں نے با اثر بجلی چور کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا جس پر ڈی پی او نے ایس ایچ او فتح شیر کو لائن حاضر کر دیا اور تھانہ ہڑپہ سے پولیس سب انسپکٹر محمد اشرف کو ایس ایچ او فتح شیر تعینات کر دیا اور بجلی چور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :