سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو سابق ایس ایس پی نیاز احمد کھوسو کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کردی

منگل 20 جون 2017 16:54

سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو سابق ایس ایس پی نیاز احمد کھوسو کو گرفتار نہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو سابق ایس ایس پی نیاز احمد کھوسو کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سابق ایس ایس پی نیاز احمد کھوسو کے وکیل رشید احمد رضوی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیاز کھوسو عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔نیب کی جانب سے کال اپ نوٹس ملا ہے اور ہراساں کیا جارہا.ہے ۔تیرہ جون کو نوٹس جاری کیا اور اگلے ہی روز تمام بینک ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے ۔یہ نوٹس قانونی تقاضے پورے نہیں کرتا ہے ۔اسے کالعدم قرار دیا جائے ۔رشید اے رضوی کے دلائل کے بعد عدالت نے نیب کو سابق ایس ایس پی نیاز احمد کھوسو کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :