حکومت سندھ نے تاجر شہزاد ریاض کے اکاؤنٹس منجمد کرانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

منگل 20 جون 2017 16:54

حکومت سندھ نے تاجر شہزاد ریاض کے اکاؤنٹس منجمد کرانے کے لیے سندھ ہائی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) حکومت سندھ نے تاجر شہزاد ریاض کے اکاؤنٹس منجمد کرانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ۔عدالت عالیہ نے احکامات جاری کیے ہیں کہ درخواست مقدمے کی سماعت کرنے والی عدالت کے سامنے پیش کی جائے ۔منگل کو جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ کے بینچ میں حکومت سندھ کی جانب سے تاجر شہزاد ریاض کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔

بیلا روس سے ٹریکٹر کی درآمد پر حکومت سندھ کا سبسڈی کے معاملے پر شہزاد ریاض سے تنازع ہے ۔حکومت سندھ کے مطابق شہزاد ریاض پر ایک ارب 45 کروڑ روپے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ملزم بینکوں سے رقم نکلوا کر فرار ہوسکتا ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم نے ٹریکٹر اسکیم میں حکومت سے سبسڈی لے کر ٹریکٹر کسانوں کے بجائے مارکیٹ میں فروخت کئے۔

(جاری ہے)

ملزم شہزاد ریاض نے حکومت سندھ کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے کہ انور مجید کے ایما پر ٹریکٹر کے بزنس سے نکالنا چاہتی ہے۔درخواست گذار شہزاد ریاض نے موقف اختیار کیا کہ اومنی گروپ کے انور مجید اور خواجہ سلمان نے محکمہ اینٹی کرپشن ہر دباو ڈال کر جھوٹا کیس بنوایا۔ٹریکٹر سپلائی کیس میں نیب نے کلئیر قرار دے دیا تھا۔اسی الزام میں محکمہ اینٹی کرپشن نے جھوٹا مقدمہ درج کرلیا۔انور مجید اور خواجہ سلمان کے حق میں ٹریکٹرکے کاروبار سے دستبردار ہونے کیلئے دبائو ڈالا جارہا ہے ۔عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد احکامات جاری کیے کہ درخواست مقدمے کی سماعت کرنیوالی عدالت کے سامنے پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :