پاناما معاملے پر شریف برادران نے خود اپنے پائوں پر کلہاڑی ماری ہے ،ْ خورشید شاہ

منگل 20 جون 2017 16:53

پاناما معاملے پر شریف برادران نے خود اپنے پائوں پر کلہاڑی ماری ہے ،ْ ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ پاناما معاملے پر شریف برادران نے خود اپنے پائوں پر کلہاڑی ماری ہے ،ْ پاکستان کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ،ْسپر پاور پاکستان سے کھیل رہے ہیں ،ْحکومت کا ججز کے ساتھ رویہ عام آدمی بھی محسوس کر رہا ہے ،ْ پارلیمنٹ اور جمہوریت کی خاطر میاں صاحب استعفیٰ دیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ،ْسپر پاور پاکستان سے کھیل رہے ہیں، قطر ناصرف ہمارا برادر ملک ہے بلکہ نواز شریف کا محسن ملک بھی ہے، قطر اور سعودی عرب کے درمیان معاملات پر وہ خود اور ان کی سیاسی جماعت بہت پریشان ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ شریف برادرن نے خود اپنے پائوں پر کلہاڑی ماری ہے، دونوں بھائیوں کو اندازہ نہیں تھا کہ جے آئی ٹی تہہ تک جائے گی اور اب خود کو بچانے کے لیے شریف برادران ڈرامے کر رہے ہیں، حکومت کی کوشش ہے کہ عدلیہ یا اداروں کو غصہ آئے اور وہ کچھ کہے جس سے انہیں موقع ملے۔

(جاری ہے)

حکومت کا ججز کے ساتھ رویہ عام آدمی بھی محسوس کر رہا ہے، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی خاطر میاں صاحب استعفیٰ دیں۔ خورشید شاہ نے کہاکہ ان دونوں بھائیوں کو ہم جلاوطنی سے واپس لیکر آئے ہم چاہتے ہیں حکومت پانچ سال پورے کرے ،ْ شریف برادران کے پاس بچنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔