چکوال،چوآسیدنشاہ میں کمرہ امتحان میں نقل لگا نے والے کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا

منگل 20 جون 2017 16:37

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء)چوآسیدنشاہ میں کمرہ امتحان میں نقل لگا نے والے کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنٹ علی اصغر شاہ ولد مطور شاہ ساکن سرگودھا نے پولیس کو بتایا کہ محمد حسیب ولد ضیاء الحق رول نمبر113870 کمرہ امتحان میں نکل لگا رہا تھا جس پر سب انسپکٹر سجاول خان نے 3/4یونیورسٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔