چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کو پارلیمنٹ ہاؤس مدعو کر لیا

منگل 20 جون 2017 16:36

چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کو پارلیمنٹ ہاؤس مدعو کر لیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے نام لکھے گئے خط میں چیئرمین سینٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کو ہرا کر چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی اورکہا کہ سینیٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو پارلیمنٹ ہاؤس مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ایوان بالا کے آئندہ اجلاس میں جو کہ 10 جولائی سے 21 جولائی کو شیڈول ہے، کے دوران مناسب تاریخ اور وقت کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کر سکتی ہے۔ خط میں مجوزہ پروگرام کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم یادگار جمہوریت پر پھول چڑھانے کے علاوہ سینٹ کا اجلاس دیکھے گی اور سینٹ کی جانب سے استقبالیہ میں شرکت کرے گی جس میں اراکان پارلیمنٹ، سفراء اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔