پشاور:سکیورٹی فورسزکی کاروائی ،سڑک کنارے نصب بم ناکارہ بنادیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 جون 2017 16:24

پشاور:سکیورٹی فورسزکی کاروائی ،سڑک کنارے نصب بم ناکارہ بنادیا
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔20جون2017ء) : سکیورٹی اداروں نے بروقت کاروائی کرکے پشاورمیں دہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام بنادی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق دہشتگردوں نے پولیس کی گاڑی کونشانہ بنانے کیلئے سڑک کنارے بم نصب کررکھاتھا۔

(جاری ہے)

جس کوخفیہ اطلاع پرسکیورٹی اداروں نے نشاندہی کے بعدناکام بنادیاہے۔پشاورکے علاقے قاضی کلے میں پولیس وین کونشاہ بنانے کیلئے سڑک کنارے بم نصب کیاگیاتھا۔بم ڈسپوزل اسکواڈنے بم کوناکارہ بنادیاہے۔بم کی اطلاع ملنے پرپولیس کی بھاری نفری نے وہاں پہنچ کر علاقے کوگھیرے میں لیا۔

متعلقہ عنوان :