ایس کام موبائل فون سروس نے وادی نیلم کے صارفین کو لوٹنا شروع کر دیا ، عوام کی حکومت پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل

منگل 20 جون 2017 16:21

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) ایس کام موبائل فون سروس نے وادی نیلم کے صارفین کو لوٹنا شروع کر دیا ، عوام کاحکومت پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق وادی نیلم میں واحد مواصلاتی آپریٹر سپیشل کمیونیکشن ارگنائزیشن نے صارفین کو سروس کی فراہمی کے نام پر مال بنائو مہم شروع کر رکھی ہے۔ کال ملنے سے پہلے ہی رقم کی کٹوتی شروع کر دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ابھی گھنٹی جا رہی ہوتی ہے یا ڈائل شدہ نمبر بند بھی ہونے کی صورت میں بیرون ملک14 روپے صرف ڈائل کرنے پر کاٹ لئے جاتے ہیں۔ انٹرنیٹ تھری جی فور جی کے نام پر فراڈ کیا جا رہا ہے ۔ موبائل پر صرف تھری جی کا نشان آتا ہے لیکن کوئی چیز سرچ یا برائوز سرے سے ہی نہیں ہوتی ہے۔ عوام کو ایس سی او کی من مانیوں اور فراڈ سے عوام تنگ آچکے ہیں۔ جے کے این ایس ایف کے مرکزی رہنماہ ابرار کشمیری نے حکومت پاکستان اور پی ٹی اے سے ایس سی او کا فراڈ بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان کی دو نمبریاں بند نہ ہونے کی صورت میں نیلم سے انھیں نکال باہر پھینکا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :