کوٹلی ‘سیا سی سماجی شخصیت نے والدین ‘بھائی اور محلہ کے فوت شدگان بزرگوں کے ایصال ثواب کیلئے پانی کا ٹیوب ویل نکلواکر پانی کی فراہمی شروع کردی

منگل 20 جون 2017 16:18

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) کوٹلی کی سیا سی سماجی شخصیت نے اپنے والدین اور بھائی اور محلہ کے فوت شدگان بزرگوں کے ایصال ثواب کے لیے پانی کا ٹیوب ویل نکلواکر پانی کی فراہمی شروع کردی تفصیلات کے مطابق سیاسی سماجی راہنما راجہ محمد یوسف سوز نے اپنے والدین اور مرحوم بھائی راجہ اسلم اور محلہ کے فوت شدگان بزرگوں کے ایصال ثواب کے لیے اپنی مدد اپ کے تحت اپنی اراضی میں ٹیوب ویل نکلوا کر اس کا کنکشن محلہ جامع مسجد کے رہائشیوں کے لیے وقف کر دیا جس کا افتتاح مالک مجاہد کی والدہ محترمہ اور راجہ بشیر نے کیا اس کے بعد راجہ یوسف نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کے میں تین سال سے اس منصوبے پر کام کر رہا تھا اللہ نے میری مدد کی اور آج میں اس میں آپ کی دعاوں سے کامیاب ہو گیا اس موقع پر اے دی سی صابر مغل ،مسلم کانفرنسی راہنما حافظ ملک اورنگزیب ،فیض احمد چغتائی،عنایت اللہ ،ظہیر بابر چغتائی ایڈوکیٹ،کفیل چغتائی ایڈوکیٹ ، قذافی چغتائی ایڈوکیٹ ، تیمور پاشا چغتائی ایدوکیٹ،ملازم مغل،ایم خان پبلک سکول کے پرنسپل امجد منہاس، سردار سلیم ، ن لیگ کے راہنما قمر راجہ ،راضون راجہ ،مالک مجاہدفوڈ انسپکٹر،راجہ سلیم عادل،راجہ نزاکت،کے علاوہ دیگر اہل محلہ بھی موجود تھے آخرمیں دعا کے بعد راجہ یوسف سوز کی طرف سے آنے والے اخباب کو کھجوریں بھی افطاری کے لیے تقسیم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :