صدر آزاد کشمیر سردار مسعود نے روایتی دشمن بھارت کو شکست فاش دینے پر چیمپئینز ٹرافی کا فائنل جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ آزاد کشمیر کی دعوت دے ڈالی

منگل 20 جون 2017 16:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے روائتی دشمن بھارت کو شکست فاش سے دوچار کر کے چیمپئینز ٹرافی کا فائنل جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ آزاد کشمیر کی دعوت دے دی۔ کپتان سرفراز احمد کے نام مبارک باد کے مکتوب میں صدر آزاد کشمیر نے انہیں پہلی فرصت میں آزاد کشمیر آنے کیلئے مدعو کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کو بدترین شکست پر مظلوم کشمیریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اطمینان قلب حاصل ہوا۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ قومی ہیروز کا آزاد کشمیر کی سرزمین پر پرتپاک استقبال کریں گے اور ٹیم پاکستان کے اعزاز میں آزاد کشمیر میں پروقار تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست سے دوچار کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم اور ترقی یافتہ ملک بنانے کا میچ بھی سی پیک کی صورت میں شروع ہو چکا ہے اور انشاء اللہ قوم یہ میچ بھی جیتے گی اور پاکستان ترقی یافتہ ملک کی صف میں جلد شامل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :