بنگلہ دیش میں بجلی گرنے کے واقعات میں 24 افراد ہلاک

منگل 20 جون 2017 16:15

بنگلہ دیش میں بجلی گرنے کے واقعات میں 24 افراد ہلاک
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) بنگلہ دیش میں بجلی گرنے کے واقعات میں 24 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے سربراہ نے کہا کہ اتور اور پیر کو طوفان نے ملک کو اپنی زد میں لے لیا جس کے نتیجے میں بجلی گرنے کے واقعات میں 24 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں میں کھیتوں میں کام کرنے والا جوڑا اور ان کی بیٹی بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :