کوہلومیں آئے روزچوریوںکے خلاف تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی

منگل 20 جون 2017 16:14

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں آئے روز چوریوں اور ڈاکیتوں کے خلاف تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو میں آئے روز چوریوں کے خلاف گزشتہ روز تاجر برادری کی کال پر شہر میں شٹرڈاون ہڑتال رہا اور تاجر برادری نے احتجاجی ریلی نکلی جو بعد ازاں احتجاجی جلوس کی شکل اختیار کر گئی جس میں ایس ایچ او پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی تاجر برادری کے رہنماوں نے کہا کہ پولیس ضلع میں چوروں سے بھتہ لے رہی جس کے باعث ان کی گرفتاری عمل میں آتی ہے نہ چوری کی اشیا بر آمد ہوتی ہیں ڈی آئی جی پولیس اورآئی جی سے مطالبہ ہے کہ ضلع میں ایس ایچ او پولیس کو فوری معطل اور ٹراسفر کیا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہیگا ۔

متعلقہ عنوان :