جمرود میں خاصہ دارفورس کی کارکردگی قابل تحسین ہے ،علاقہ عوام

منگل 20 جون 2017 16:05

جمرود۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء)ماہ رمضان میں تحصیل جمرود کے تمام علاقوں میں امن وامان کوبرقراررکھنے میں خاصہ دارفورس کی کارکردی قابل تحسین ہے ۔

(جاری ہے)

عید کے خوشی میں ہوائی فائرنگ سے بھی اجتناب کریں ،تحصیل جمرودکے مختلف علاقوں کے عوام کامیڈیانمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیری،گودر،غنڈی ،خرکی آباد اوردوسرے علاقوں کے عوام نے کہاکہ جمرودپولیٹیکل انتظامیہ اورخاصہ دارفورس نے علاقے میں امن کوبرقراررکھنے میں اہم کرداراداکیاہے ۔

ماہ رمضان میں رات کے وقت تحصیل جمرود کے تمام علاقوں میں گشت کررہے ہیں اورخاص کرصلاتہ تراویح کے وقت تمام مداریس کوفورس سکیورٹ دے رکھی ہیں عوام نے کہاکہ تمام چیک پوسٹوں پرکھڑی دھوپ میں ڈیوٹی دے رہے ہیں ۔عوام نے کہاکہ کہ امن وامان کے ساتھ ساتھ جمرود کے تمام بازاروں میں ماہ رمضان میں اشیائے خودونوش کی قیمتوں کوکنٹرول کرنے کیلئے کمیٹیاں قائم کئے ہیں ۔