ملاکنڈبورڈ 24جون کومیٹرک کے نتائج کااعلان کرے گا

منگل 20 جون 2017 16:03

چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء)ملاکنڈ بورڈ 24جون کومیٹرک کے نتائج کااعلان کرے گا۔بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق گزٹ بک کی کاپی اسی روز3 ہزارروپے پرسیکریسی سیکشن سے حاصل کی جاسکتی ہے جبکہ سرٹیفیکٹس اورڈی ایم سیزاتھارٹی لیٹرپرنمائندوں کودی جاسکے گی اورپرائیویٹ امیدوارکے ڈی ایم سیزان کے متعلقہ پتہ پرارسال کی گئی ہے۔