وزیراعظم محمدنوازشریف اوران کا خاندان پرویز مشرف کے دور سے احتساب کا سامنا کررہاہے ،ْ مفتاح اسماعیل

منگل 20 جون 2017 15:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف اوران کا خاندان پرویز مشرف کے دور سے احتساب کا سامنا کررہاہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پانامی ایشو کے آغاز سے ہی وزیر اعظم نے اپنے آپ اورخاندان کو احتساب کیلئے پیش کردیا تھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے تحقیقات کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے اس سے قبل مسلم لیگ ن کے خلاف دھاندلی کے الزامات عائد کئے تاہم جوڈیشل کمیشن نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے حقیقت یہ ہے کہ وزیر اعظم تیسری بار عوامی طاقت سے اس ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں جن کا ٹریک ریکارڈ صاف اورشفاف ہے،مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان،آزادکشمیر، متعدد ضمنی انتخابات، اوربلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو شکست دی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک میں منفی سیاست کو فروغ دیا جس کا زیادہ نقصان خود تحریک انصاف کو ہواہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اس ضمن میں کئی میٹرو بس سمیت متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :