لاہور ہائیکورٹ کا وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب

منگل 20 جون 2017 15:50

لاہور ہائیکورٹ کا وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر وفاق سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پروفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ مقامی تنظیم کی جانب سے دائر درخواست میں وزیر اعظم نواز شریف پر توہین عدالت کا الزام لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے بتایا کہ مشیروں اور معاونین کی تعیناتی کا معاملہ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے اور حکومت کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں 5 مشیران کا ذکر کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم پاکستان کے ً7 مشیران ہیں۔

درخواستگزار نے الزام لگایا کہ معزز عدالت کو گمراہ کیا گیا ہے لہٰذا وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کے تحت کارروائی کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت انہیں نااہل قرار دیا جائے۔