لاہور ہائیکورٹ کی وکیل کی حراست سے بیوی کی بازیابی کی درخواست پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو تفتیش جلد مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 20 جون 2017 15:49

لاہور ہائیکورٹ کی وکیل کی حراست سے بیوی کی بازیابی کی درخواست پر ڈی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے وکیل کی حراست سے اسکی بیوی کی بازیابی کی درخواست پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو تفتیش جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ خاتون زرینہ بی بی کی درخواست میں اپنی بیٹی کی بازیابی کی استدعا کی گئی ہے۔ سماعت کے دوران تفتیش مکمل نہ کرنے پر عدالت نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کی سرزنش کی گئی اور عدالت نے استفسار کیا کہ تفتیش مکمل کرنے میں کتنا وقت درکار ہے۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو تفتیش جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔ درخواستگزار کی وکیل عاصمہ جہانگیر ایڈووکیٹ نے بتایا کہ وکیل نے پچیس سالہ عائشہ سے شادی کی اور اس کے بطن سے الیان علی نواسہ بھی پیدا ہوا، درخواستگزار خاتون کے مطابق شادی کی3 برس گزرنے کے بعد بیٹی گارڈن ٹائون سے اچانک لاپتہ ہو گئے اور خدشہ ہے کہ اسے قتل کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار کی وکیل نے بتایا کہ شوہر کی لاتعلقی دیکھ کر اپنی مدعیت میں بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج کرایا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ بیٹی عائشہ اور نواسے الیان علی کی بازیاب کرائے۔