چینی کمپنی اور بنگلہ دیش کے مابین 3 کروڑ 33 لاکھ 20 ہزار ڈالرز کے ریل سمجھوتے پر دستخط

کلو میٹرریلوے لائن ڈھاکہ سے نارائن گنج تک بچھائی جائے گی

منگل 20 جون 2017 15:42

چینی کمپنی اور  بنگلہ دیش کے مابین 3 کروڑ 33 لاکھ 20 ہزار ڈالرز کے ریل سمجھوتے ..
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) چینی کمپنی اور بنگلہ دیش کے مابین 3 کروڑ 33 لاکھ 20 ہزار ڈالرز کے ریل سمجھوتے پر دستخط ہو گئے ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ریلوے لائن کی تعمیر کے حوالے سیچین کی پاور کنسٹرکشن کارپوریشن اور بنگلہ دیش کی وزارت ریلوے نے ڈھاکہ میں تین کروڑ تینتیس لاکھ بیس ہزار امریکی ڈالرز کی مالیت کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں ۔

مذکورہ ریلوے لائن ڈھاکہ سے نارائن گنج تک بچھائی جائے گی۔ اس کی لمبائی مجموعی طور پر سترہ کلومیٹر ہوگی۔

(جاری ہے)

چین کی پاور کنسٹرکشن کارپوریشن کے مطابق رواں منصوبہ بنگلہ دیش کی حکومت کا چین کے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پر اعتماد اور اس کی حمایت کا اظہار ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ چینی کاروباری ادارے کی تعمیراتی ٹیکنالوجی کا اعتراف بھی ہے ۔بنگلہ دیش کی وزارت ریلوے نے کہا کہ اس منصوبے سے دو اہم صعنتی علاقوں کے درمیان روابط قائم ہوں گے اور بنگلہ دیش ریلوے کو ںئے دور میں قدم رکھنے کے لئے مدد ملے گی۔۔اس کے علاوہ یہ منصوبہ ملک میں معاشی ترقی اور حکومت، صنعتی و کاروباری اداروں اور عوام کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :