میاں صاحب پارلیمنٹ اور جمہوریت کیلئے استعفیٰ دیدیں،خورشید شاہ

منگل 20 جون 2017 15:40

میاں صاحب پارلیمنٹ اور جمہوریت کیلئے استعفیٰ دیدیں،خورشید شاہ
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ میاں صاحب پارلیمنٹ اور جمہوریت کیلئے استعفیٰ دیدیں،شریف برادران نے خود اپنے پائوں پر کلہاڑی ماری ہے،حکومت کے پاس اداروں کو متنازع بنانے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے،خود کو بچانے کیلئے شریف برادران اور حکومت ڈرامے کررہی ہے۔

سندھ میں کئی منصوبے شروع کیے ہیں،جن میں سی80 فیصد منصوبے 2018تک مکمل ہوجائیں گے،چاہتے ہیں حکومت اپنے 5سال پورے کرے ،پاکستان کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے،ہمارے کھلاڑی رفتر خارجہ سے اچھے ہیں ملک کا نام روشن کیا۔منگل کو خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کے پاس اداروں کو متنازع بنانے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جج صاحباب بھی حکومت کارویہ دیکھ رہے ہیں۔

شریف برادران نے خود اپنے پائوں پرکلہاڑی ماری ہے۔ہم نے شریف برادران کی جلاوطنی ختم کرائی ۔دونوں بھائیوں کو اندازہ نہیں تھا جے آئی ٹی تہہ تک جائے گی۔میاں صاحب جے آئی ٹی سے متعلق ابھی تک کوئی ثبوت نہیں لائے، خورشید شاہ نے مزید کہا یہ شیر اس لیے بن رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس بچنے کا راستہ نہیں ہے۔خود کو بچانے کیلئے شریف برادران اورحکومت ڈرامے کررہی ہے۔

میاں صاحب پارلیمنٹ اور جمہوریت کی خاطراستعفیٰ دے دیں۔انہوں نے کہا سندھ میں کئی منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔امید ہے سندھ کے 80فیصد منصوبے 2018تک مکمل ہوجائیں گے۔وزیراعظم سعودی عرب دعا کیلئے گئے ہیں۔ چاہتے ہیں حکومت اپنے 5سال پورلے کرے۔خورشید شاہ نے کہا ہم سعودی عرب اور قطر کی صورتحال سے پریشان ہیں۔قطر ہمارا برادر اور میاں صاحب کا محسن ملک ہے۔نواز شریف کو بچانے کیلئے قطری شہزادے نے خط بھی دیا۔ پاکستان کی کوئی خارجہ پالیسی نہیںہے۔ہمارے کھلاڑی دفتر خارجہ سے اچھے ہیں۔ملک کا نام روشن کیا۔سکھر میں کم از کم 18 ارب کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔اختلافات کے باوجود ہمیں مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے چاہیں۔