پپلک اکاؤنٹس انکوائری کمیٹی نے فیصل ایوینیو فلائی اوور اور انڈر پاس کی اضافی تعمیراتی لاگت کو میریٹ دھماکے کو جواز کے طور پیش کردیا ،
تحقیقاتی کمیٹی کا سی ڈی اے کی متذکرہ عجب منطق کو تسلیم کرنے سے انکار ، اسلام آبا د ٹول پلازہ اسکینڈل کی سیکرٹری کیڈ کو تحقیقات کی ہدایت کمیٹی نے غلط بیانی کا نوٹس لے لیا ، مرکزی کمیٹی میں رپورٹ پیش کرنے کا اعلان پی اے سی کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سی ڈی حکام بے قاعدگیوں اور ہر معاملے کا ملبہ میریٹ دھماکے کے سر ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں ،اضافی اخراجات کا معاملے دھماکے سے پہلے کا ہے،ایسا کونسا ذہین آدمی تھا جس کو پہلے سے پتا تھا کہ دھماکہ ہونا ہے اور ٹریفک کم ہونی ہے ، کمیٹی کنوئینرمیاں عبدالمنان
منگل 20 جون 2017 15:40
(جاری ہے)
منگل کو کمیٹی کے کنوئنیر میاں عبدالمنان کی صدارت میں پارلیمینٹ ہاؤس میں ہوا۔اجلاس میں سی ڈی اے معاملات پر کمیٹی کی سفارشات پر عملدرامد کا جائزہ لیا گیاسی ڈی اے کے منصوبوں میں بے ضابطگیوں کی خصوصی آڈٹ رپورٹ پر غور کیا گیا۔
آڈٹ حکام نے بتایا کہ اسلام آباد کے فیصل ایوینیو فلائی اوور اور انڈر پاس کی تعمیر پر 16 کروڑ 77 لاکھ روپے کے اضافی اخراجات ہوئے۔ سی ڈی اے کے مطابق سی ڈی اے نے اس منصوبے پر اپنے وسائل سے اخراجات کئے۔ منصوبہ بندی کمیشن 15 فیصد اضافی اخراجات کی اجازت دیتا ہے۔ آڈٹ رپورٹ سی ڈی اے نے کنٹریکٹر کو پری سٹریسڈ اسٹیل کی قیمت کی مد میں 1 کروڑ روپے اضافی دیئے۔ کنٹریکٹر نے اضافی قیمت ملنے تک کام چھوڑ دیا تھا۔کنٹریکٹر کے پاس صرف شٹرنگ نہ ہونے کے باعث ٹینڈر کے بعد منصوبے کا ڈیزائن تبدیل کیا گیا۔فلائی اوور اور انڈر پاس کی کارپٹنگ اصل کنٹریکٹر میٹریکون کے بجائے کسی اور سے کروائی گئی اورکارپٹنگ کی ادا کی گئی 41 لاکھ روپے کی رقم اصل کنٹریکٹر سے واپس نہیں لی گئی،منصوبے میں غیر ضروری طور پر اضافی اسٹیل لگانے سے 4 کروڑ 72 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ پی سی ون کے مطابق 1490 میٹرک ٹن اسٹیل استعمال ہونا تھا 2 ہزار 553 میٹرک ٹن استعمال کیا گیا۔ سی ڈی اے کے مطابق اس دور میں اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں بہت اضافہ ہو گیا تھا اورمعاہدہ کے تحت منصوبے کا انجینئیر ڈیزائن میں تبدیلی کا مجاز تھا کمیٹی نے خلاف ضابطہ جواز کو مستردکردیا کمیٹی نے منصوبے کی لاگت میں اضافہ پر انکوائری کمیٹی کا اظہار برہمی کیا ہے۔میاں منان نے کہا کہ کیا پی سی ون بناتے وقت اسٹیل کے نرخ نہیں دیکھے گئی حکام نے اعتراف کیا کہ پی سی ون بناتے وقت سی ڈی اے سے غلطی ہوئی اشیاء کی قیمتوں کا موازنہ نہیں کیا گیا۔ سی ڈے اے حکام نے یہ بھی عجب منطق دی ہے کہ فیصل ایوینیو فلائی اوور اور انڈر پاس منصوبے کی لاگت میں اضافہ کی وجہ میریٹ بم دھماکہ کے باعث تعمیراتی اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئی تھیں میاں عبدالمنان نے کہا کہ میریٹ بم دھماکہ کا فیصل ایوینیو پر منصوبے سے کیا تعلق تھا حکام نے کہا کہ اس سانحہ کے بعد اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا تھا اور کشمیر ہائی وے پر ٹریفک میریٹ دھماکے کی وجہ سے کم ہوئی۔ میاں عبدالمنا نے واضح کیا کہ معاملے دھماکے سے پہلے کا ہے۔ایسا کونسا ذہین آدمی تھا جس کو پہلے سے پتا تھا کہ دھماکہ ہونا ہے اور ٹریفک کم ہونی ہے پی اے سی نے انکوائری کمیٹی کا سی ڈی اے کا موقف تسلیم کرنے سے انکارکردیا کمیٹی نے واضح کیا کہ کمیٹی کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے سی ڈی حکام کی جانب سے ہر چیز کا بار میریٹ دھماکے کے سر ڈالنے کی کوشش کی گئی ۔ کمیٹی نے اس بارے میں آڈٹ پیراز نمٹانے سے انکارکردیا ہے رپورٹ مرکزی کمیٹی میں پیش کی جائے گی اجلاس کی کاروائی کے دوران اسلام آباد ٹول پلازہ اسکینڈل انکوائری رپورٹ پر بھی غور کیا گیا آڈٹ حکام نے کہا کہ اسلام آباد ٹول پلازے کی فزیبیلٹی سٹڈی ہی نہیں کروائی گئی ۔کمیٹی نے اسلام آباد ٹول پلازہ اسکینڈل کی سکریڑی سطح پر انکوائری کی ہدایت کر دی۔مزید اہم خبریں
-
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
رفح پر اسرائیلی حملوں کے خوف سے لوگ ’علاج معالجہ سے گریزاں‘
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
-
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
-
پاکستان میں حالیہ حملوں میں افغانوں کے ملوث ہونے کے دعوے غیر ذمہ دارانہ ہیں، طالبان
-
9 مئی کے حملے ریاستی رٹ ، قانون کی حکمرانی اور ادارے کو کمزور کرنے کی کوشش تھے
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.