گھوٹکی، خانپور مہر کی بمبلی نہر میں 2مقامات پر شگاف، کپاس اور گنے کی فصل تباہ

منگل 20 جون 2017 15:36

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء)گھوٹکی میں خانپور مہر کی بمبلی نہر میں دو مقامات پر شگاف پڑگیا جس سے کپاس اور گنے کی فصل کو نقصان پہنچا۔خانپور مہر میں ٹھکریاٹہ اسٹاپ اور نیو پل کے مقام پر 30اور 35 فٹ کے چوڑے دو شگاف پڑ گئے ہیں جس سے کپاس اور گنے کی فصلیں زیر آب آگئی ہیں ۔

(جاری ہے)

شگاف پڑنے سے سیکڑوں کیوسک پانی ضائع ہوگیا جو ٹیل کے آباد گاروں تک نہیں پہنچ سکا ۔

اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بند کرنے کی کوشش کی تاہم ابھی تک شگاف کو بند نہیں کیا کاسکا ہے۔مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ نہر میں استعداد سے زیادہ پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے شگاف پڑا ہے اور نہر کی بھل صفائی بھی برائے نام کرائی گئی تھی۔محکمہ آبپاشی کے مطابق نہر میں پانی کی ترسیل روک دی ہے اور شگاف بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔