پاکستان بار کونسل کے ممبر مقصود بٹر سے بیوی کی بازیابی کی درخواست پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو تفتیش جلد مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 20 جون 2017 15:24

پاکستان بار کونسل کے ممبر مقصود بٹر سے بیوی کی بازیابی کی درخواست پر ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان بار کونسل کے ممبر مقصود بٹر سے بیوی کی بازیابی کی درخواست پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو تفتیش جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران تفتیش مکمل نہ کرنے پرعدالت نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور کی سرزنش کرتے ہوئے استفسار کیا کہ تفتیش مکمل کرنے میں کتنا وقت لگے گا،عدالت نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو تفتیش جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار خاتون زرینہ بی بی کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کی پچیس سالہ بیٹی عائشہ کی مقصود بٹر نامی وکیل سے شادی ہوئی جبکہ عائشہ کے بطن سے الیان علی نواسہ بھی پیدا ہوا۔انہوں نے بتایا کہ شادی کے تین برس بعد درخواست گزار کی بیٹی گارڈن ٹائون سے اچانک لاپتہ ہو گئی جبکہ خدشہ ہے کہ اس کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا ہے۔درخواست گزار خاتون نے کہا کہ اپنے داماد کی لاتعلقی دیکھ کر اپنی مدعیت میں بیٹی کے اغواء کا مقدمہ درج کرایا،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت بیٹی عائشہ اور نواسے الیان علی کو بازیاب کرائے۔

متعلقہ عنوان :