کراچی،مختلف علاقوں میں غیراعلانی لوڈشیڈنگ جاری ،ْ بوندا باندی کے باعث مختلف علاقوں کے فیڈرز ٹرپ کرگئے

منگل 20 جون 2017 14:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) رمضان کے آخری عشرے میں بھی کراچی کے عوام کو ریلیف نہ مل سکا،مختلف علاقوں میں بجلی کی بدترین غیراعلانی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات بوندا باندی کے باعث مختلف علاقوں کے فیڈرز ٹرپ کرگئے جس کے بعد سے اب تک مختلف علاقوں میں بدترین غیر اعلانی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ٹرپ ہونیوالے فیڈرزکی مرمت نہ ہونے سے متاثرہ علاقوں میں رات ایک بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔سحری کے اوقات میں گولیمار،کیماڑی،موسی کالونی،لیاقت آباد سی ون ایریا،لیاقت آباد ڈاکخانہ،ملیر،شاہ فیصل کالونی،لانڈھی،ابراہیم حیدری،نیوکراچی،سرجانی میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔دیگر متاثرہ علاقوں میں ماڑی پور،گلستان جوہر،گلشن اقبال ،لیاری، اورنگی ٹائون،بلدیہ ٹائون،کورنگی،ایئرپورٹ کے اطراف کے علاقے ملیر، طارق بن زیاد سوسائٹی ، کریم آباد، ایف بی ایریا گلشن اقبال بلاک ون اور 13 ڈی ون شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :