لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 126 افراد لا پتہ

منگل 20 جون 2017 14:45

لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 126 افراد لا پتہ
روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے کے حادثے کے نتیجے میں 126 تارکین وطن لاپتہ ہو گئے۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 4 تارکین وطن کو مچیھروں نے بچا لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ انسانی سمگلروں نے کشتی کی موٹر چوری کر لی جس کے باعث کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ کشتی میں زیادہ تر سوار تارکین وطن کا تعلق سوڈان اور نائیجریا سے تھا۔واضح رہے کہ بحرہ روم کے ذریعے رواں سال یورپ پہچنے کی کوشش کے دوران اب تک 966 تارکین وطن اور مہاجرین ہلاک یا لاپتہ ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :