لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 126 افراد ہلاک،4کو زندہ بچالیا گیا

منگل 20 جون 2017 14:35

لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 126 افراد ہلاک،4کو زندہ ..
طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے سے 126 تارکین وطن ہلاک ہوگئے جبکہ کوسٹ گارڈز نے 4 افراد کو بچالیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے سے 126 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

تارکین وطن جمعے کی رات کو کشتی کے ذریعے یورپ کیلئے روانہ ہوئے، لیکن ان کی کشتی سمندر کی لہروں کی نظر ہوگئی۔ لیبین کوسٹ گارڈز نے 4 افراد کو بچالیا ہے۔ کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے افراد مرچکے ہیں۔روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں افریقی، شامی اور دیگر شہری یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :