ْسول ہسپتال ٹھٹھہ میں ڈاکٹروں کی بے حسی کے باعث دس ماہ کی ننھی بچی زندگی کی بازی ہار گئی

منگل 20 جون 2017 14:16

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء)سول ہسپتال ٹھٹھہ میں ڈاکٹروں کی بے حسی کے باعث دس ماہ کی ننھی بچی زندگی کی بازی ہار گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزبچی کے والد اسلم میمن نے میڈیا کو بتایا کہ دس ماہ کی ننھی سبین کو شدید بخار کی حالت میں سول ہسپتال ٹھٹھہ کے ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا۔ جہاں ڈاکٹرز نے طبی امداد دینے کے بجائے اسے کراچی لیجانے کا لیٹر تھمادیا جس کے باعث وہ دم توڑ گئی ننھی سبین کے ورثا نے ڈاکٹرز کے بے حسی پر احتجاج کیا اور اعلی ٰحکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ۔