عرفان نعیم منگی کا نیب کے دوسرے شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا

نیب میں میری تعیناتی خلاف قانون نہیں، جب ملازمت اختیار کی نیب کے معیار پر پورا اترتا تھا ،ْ جواب کا متن

منگل 20 جون 2017 14:16

عرفان نعیم منگی کا نیب کے دوسرے شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) پاناما لیکس کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے ممبر عرفان نعیم منگی نے نیب کے دوسرے شوکاز نوٹس کا جواب دیدیاہے۔سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی اسپیشل کمیٹی عرفان منگی کے جواب کا جائزہ لے رہی ہے ،ْکمیٹی فیصلہ کریگی کہ نوٹس التوا میں رکھنا ہے یا کارروائی کو آگے بڑھانا ہے۔

(جاری ہے)

عرفان نعیم منگی نے 12جون کو نیب کو جواب جمع کرایا انہوںنے اپنے جواب میں لکھا کہ وہ اس وقت جے آئی ٹی میں اپنے فرائض انجام دینے میں مصروف ہیں ،ْنیب میں شامل ہونے سے قبل میرا تفتیش اور تحقیقات کا 14 سال کا تجربہ تھا ،ْوہ تین گولڈ میڈل بھی حاصل کر چکے ہیں۔عرفان منگی نے لکھا 1992میں سندھ پبلک سروس کمیشن اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی ،ْنیب میں میری تعیناتی خلاف قانون نہیں، جب ملازمت اختیار کی نیب کے معیار پر پورا اترتا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ نیب میرے شوکاز نوٹس کے معاملے پر نظر ثانی کرے اور نوٹس واپس لے، سپریم کورٹ کے حکم پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے، کمیٹی نیب میں 70سے زائد غیر قانونی تقرریوں کا جائزہ لے رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :