راؤ تحسین نے اپنے خلاف ہونے والی انضباطی کارروائی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میںوزارت اطلاعات و داخلہ اور وزیراعظم کے سیکرٹری کو فریق بنایا گیا انکوائری کمیٹی کی رپورٹ حاصل کرنا میرا حق ہے،اس لیے عدالت رپورٹ فراہم کرنے کا حکم دے ،ْ درخواست میں موقف

منگل 20 جون 2017 14:16

راؤ تحسین نے اپنے خلاف ہونے والی انضباطی کارروائی کو ہائی کورٹ میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) نیوز لیکس معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں عہدے سے برطرف کئے گئے سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسرراؤ تحسین نے اپنے خلاف ہونے والی انضباطی کارروائی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو راؤ تحسین کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میںوزارت اطلاعات و داخلہ اور وزیراعظم کے سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ نیوز لیکس کا ملبہ بلا جواز مجھ پر ڈالا گیا، انکوائری کمیشن کی حتمی رپورٹ دکھائے بغیر عہدے سے ہٹا کرانضباطی کارروائی کا آغاز کیا گیا اور29 اپریل کو عہدے سے ہٹا کراسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا۔ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ حاصل کرنا میرا حق ہے،اس لیے عدالت رپورٹ فراہم کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :