برآمدات میں اضافہ تجارتی خسارہ میں کمی کیلئے تجارتی پالیسی میں نظر ثانی خوش آئند ہے ‘خادم حسین

ایکسپورٹ پیکیج پر عملدرآمد اور تجارتی پالیسی میں مختص رقم برآمدات میں اضافہ کیلئے استعمال کی جائے

منگل 20 جون 2017 14:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے حکومت کی جانب سے برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی کے لئے تجارتی پالیسی میں نظر ثانی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے ایکسپورٹ پیکیج پر عملدرآمد کیا جائے اور تجارتی پالیسی میں مختص اربوں روپے کی رقم برآمدات میں اضافہ کیلئے استعمال کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ وزیر اعظم کے توسیع پیکیج سے ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا،انہوںنے کہا کہ تجارتی پالیسی پر نظر ثانی اور نئی تجارتی پالیسی کی تیاری کے لیے تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشن سے مشاورت کی جائے اور ان سے مذاکرات کیے جائیں تاکہ ان کی تجاویز اور مشاورت سے نئی قابل عمل تجارتی پالیسی تیار ہوسکے۔نیز تجارتی پالیسی میں مختص رقم کو برآمدات میں اضافہ کیلئے استعمال میں لایا جائے جس میں بیرون ملک نئی منڈیوں کی تلاش اور ملکی مصنوعات کی بیرون ملک نمائش بھی شامل ہے۔تاکہ برآمدات بڑھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :