پاکستان سمیت دنیا بھر میںانسداد منشیات کا عالمی دن 26جون کو بھرپور انداز سے منایا جائیگا

منگل 20 جون 2017 13:44

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میںانسداد منشیات کا عالمی دن 26جون کو بھرپور انداز سے منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں منشیات کے استعمال کی روک تھام،غیر قانونی تجارت کے خاتمہ اور اس کی تباہ کاریوں کے سلسلہ میں عوام الناس میں شعور و آگہی پیدا کرنا ہے اس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر کے تمام بڑے بڑے شہروں اور قصبات میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام واکس،مذاکرے اور تقاریب منعقد کی جائیں گی جس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین منشیات کی سمگلنگ اس کے استعمال اور اس کی تباہ کاریوں کے متعلق تفصیل سے روشنی ڈالیں گے اس موقع پر معلوماتی اور تفریحی پروگرام نشرکیے جائیں گے جبکہ انسداد منشیات کے محکموں کی جانب سے منشیات نذر آتش کی جائیں گی انسداد منشیات کے عالمی دن کا آغاز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد سے ہوا یہ قرارداد 1987ء میں منظور کی گئی ۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں منشیات کی خرید و فروخت500ارب ڈالر سے زائد ہے ۔پاکستان میں انٹی نارکوٹکس فورسز کے علاوہ متعدد ادارے کام کر رہے ہیںلیکن منشیات کا کاروبار تشویشناک حد تک بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :