اماراتی ولی عہد کا دورہ مصر، صدر السیسی سے ملاقات

دونوں ممالک دہشت گردی کی فنڈنگ کے انسداد کے لیے متحد

منگل 20 جون 2017 13:42

اماراتی ولی عہد کا دورہ مصر، صدر السیسی سے ملاقات
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) مصراور متحدہ عرب امارات نے دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کر لیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے مصر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کو سیاسی پشت پناہی فراہم کرنے کی سازشوں کی روک تھام اور دہشت گردی کی فنڈنگ کا سدباب کرنے کے لیے مل کر کوششیں کرنے سے اتفاق کیا دونوں قایدین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے دہشت گردی کے ماخذ کو ختم کرنے کے لیے دو طرفہ روابط کے فروغ، صلاح مشورہ جاری رکھنے اور مشترکہ مسائل کے حل کے لیے مل کر کوششیں کرنے سے اتفاق کیا۔اس موقع پر پر مصری صدر متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا جب کہ الشیخ محمد بن زاید نے مصر کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔اماراتی ولی عہد کا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن اور استحکام کے لیے مصر کا کلیدی کردار ہے۔ مصر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی غیرمعمولی خدمات انجام دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :