سوات میں3.5 کا زلزلہ،عوام میں خوف و ہراس،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

منگل 20 جون 2017 13:40

سوات میں3.5 کا زلزلہ،عوام میں خوف و ہراس،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2017ء) سوات اور مینگورہ میں 3.5 شدت کے زلزلے نے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز صبح 10 بجے کے قریب سوات اور مینگورہ سمیت قریبی علاقوں میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن سے عوام خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے باہر آ گئے ۔ 10 سے 12 سکینڈ زلزلے کا دورانیہ رہا جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز مینگورہ شہر کا پہاڑی سلسلہ تھا اور زلزلے کی زیر زمین گہرائی 24 کلومیٹر تھی ۔ ۔

متعلقہ عنوان :