میانمر طیارہ حادثہ ،92افراد کی لاشیں تلاش کر لی گئیں

ریسکیو کا کام جاری ہے ،مرنے والوں کا کچھ سامان بھی بازیاب ہوا ہے

منگل 20 جون 2017 13:18

میانمر طیارہ حادثہ ،92افراد کی لاشیں تلاش کر لی گئیں
یانگان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) میانمر طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونیوالے افراد میں سے 92کی لاشیں اب تک سمندر میں تلاش کر لی گئی ہیں، جبکہ مرنے والوں کی کچھ دیگراشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں جن میں ایک باکس جہاز کے عملے کے افراد کا سامان شامل ہے، یہ سامان سمندری ساحل کے قریب اس جگہ سے ملا ہے جہاں تباہ ہونیوالے فوجی طیارے کی دم ملی تھی ،یہ اشیاء دو ماہی گیر کشتیوں کے ذریعے برآمد کی گئی ہیں ، ریسکیو ٹیموں میں شامل دو غوطہ خور بھی پانی کے دبائو کے باعث زخمی ہوگئے جو گہرے پانیوں میں تباہ ہونیوالے جہاز کی باقیات تلاش کررہے تھے ، یاد رہے کہ میانمر ایئر فورس کا یہ طیارہ سات جون کو اپنی پرواز کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 108فوجیوں اور ان کے اہلخانہ اور عملے کے 14افراد سمیت 122افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :