ْہم نہیں چاہتے ہیں کہ باغی، یونان اور ترکی کے باہمی تعلقات پر حملہ آور ہوں، بن علی یلدرم

منگل 20 جون 2017 12:57

ْہم نہیں چاہتے ہیں کہ باغی، یونان اور ترکی کے باہمی تعلقات پر حملہ آور ..
انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے اپنے یونانی ہم منصب الیکسس چپراس کے ساتھ ملاقات کی۔ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ باغی یونان اور ترکی کے باہمی تعلقات پر حملہ نہ کریں۔تاہم یونان کے وزیر اعظم چپراس نے کہا کہ ہمیں عدالت کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔

وزیر اعظم یلدرم نے قبرص کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور یونان کے لئے اس مسئلے کا حل ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسئلے کا حل منصفانہ ہونا چاہیے اور ایک منصف انتظامیہ کا قیام ضروری ہے۔وزیر اعظم یلدرم نے کہا کہ مسئلے کا حل ایسا ہونا چاہیے کہ جزیرے میں مقیم ترک معاشرے کے لئے بھی اور یونانی معاشرے کے لئے بھی ضمانت ہو۔الیکسس چپراس نے بھی مسئلہ قبرص کے حل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ قبرص کا منصفانہ اور پائیدار حل ہمیشہ سے کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ موضوع علاقے کے استحکام کے حوالے سے بھی اہم ہے اور ہمارے خیال میں اقوام متحدہ کے فیصلوں کے دائرہ کار میں اس مسئلے کا حل ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :