پاکستان کی فتح پر مقبوضہ کشمیر میں جشن کا منایا جانا بھارت کیلئے نوشتہ دیوار ہے،سپیکر قومی

مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کے غیر قانونی تسلط سے جلد آزادی حاصل کرلیں گے، سردار ایاز صادق کا انٹرویو

منگل 20 جون 2017 12:38

پاکستان کی فتح پر مقبوضہ کشمیر میں جشن کا منایا جانا بھارت کیلئے نوشتہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کے غیر قانونی تسلط سے جلد آزادی حاصل کرلیں گے، پاکستان کی فتح پر مقبوضہ کشمیر میں جشن کا منایا جانا بھارت کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر مقبوضہ وادی میں جشن کشمیریوں کی بھارت سے نفرت کا اظہار اور بھارت کیلئے نوشتہ دیوار ہہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارت جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذریعے آزادی کی جدوجہد کو نہیں دبا سکتا،مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کے غیر قانونی تسلط سے جلد آزادی حاصل کرلیں گے۔