جرمن میں مسلم کیمونٹی کی جانب سے افطار ڈنرکا انعقاد

منگل 20 جون 2017 12:13

جرمن میں مسلم کیمونٹی کی جانب سے افطار ڈنرکا انعقاد
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) جرمن میں مسلم کیمونٹی کی جانب سے افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ جرمن ذرائو ابلاگ کے مطابق ہائیڈلبرگ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے افطار ڈنر کا اھتمام کیا جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی۔

(جاری ہے)

روزہ افطاری سے قبل تمام مسلم ممالک اور بلخصوص پاکستان کے لئے خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ پاک تمام مسلم ممالک کی حفاظت اور تمام مسلمانوں کے روزے قبول فرمائے . افطار دعوت میں شرکت کرنے والے شرکا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزہ ایثار اور قربانی کا نام ھے یہ ہمیں تقویٰ اور پرہیز گاری کا درس دیتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پر دیس میں روزہ رکھنا پاکستان کی نسبت کافی مشکل ہے کیونکہ دیار غیر میں نا توکہیں سے آذان کی آواز آتی ھے اور نا ہی گلی کوچوں میں کوئی سحری کے وقت اللہ کے نام کی صدا دیتا ہے اس کے باوجود پردیسی اپنے اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی کے لئے فریضہ خوشوو خوضوع کے ساتھ رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :