کولمبیا میں باغیوں نے ہالینڈ کے دو صحافی اغوا کرلئے

منگل 20 جون 2017 12:13

کولمبیا میں باغیوں نے ہالینڈ کے دو صحافی اغوا کرلئے
بگوٹا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) کولمبیا میں مارکسی نیشنل لبریشن آرمی (ای ایل این) کے باغیوں نے ہالینڈ کے دو صحافیوں کا اغوا کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اغواکئے گئے صحافیوں میں 62 سالہ ٹی وی صحافی ڈرک جوہانس بولٹ اور 58 سالہ کیمرہ مین اگیونیو آرنیسٹ میری شامل ہیں۔فوج نے کہا کہ ان صحافیوں کا اس وقت اغوا کیا گیا جب یہ نورٹے ڈی سینٹر میں کام کر رہے تھے۔بیان کے مطابق صحافیوں کی بازیابی کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :