وسیم احمد جنجوعہ ورلڈ تائیکوانڈو کے انتخابات میں شرکت کیلئی کل جنوبی کوریا روانہ ہوں گے

منگل 20 جون 2017 11:34

وسیم احمد جنجوعہ ورلڈ تائیکوانڈو کے انتخابات میں شرکت کیلئی کل  جنوبی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ ورلڈ تائیکوانڈو کے انتخابات میں شرکت کیلئی کل بدھ کو جنوبی کوریا روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

ورلڈ تائیکوانڈفیڈریشن کے انتخابات 24 جون کو کوریا میں ہوں گے جس میں پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹینٹ کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ بطور کونسل ممبر حصہ لیں گے۔

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق انتخابات میں دنیا بھر سی208 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے جس میں صدر، سیکرٹری نائب صدور اور دیگر ایگزیکٹیو ممبران کا 4 سال کیلئے چنائو کیا جائے گا۔ انتخابات میں پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹینٹ کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ بطور کونسل ممبر حصہ لیں گے۔