جنوبی وزیرستان میں واپسی کا عمل 95 فیصد تک مکمل، 79ہزار 150 خاندان واپس جاچکے ہیں، بے گھر افراد کو 25 ہزار روپے کیش گرانٹ جبکہ دس ہزار روپے ٹرانسپورٹ کی مدمیں ادا کیاجارہاہے، ایف ڈی ایم اے

منگل 20 جون 2017 11:34

جنوبی وزیرستان میں واپسی کا عمل 95 فیصد تک مکمل، 79ہزار 150 خاندان واپس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے جنوبی وزیرستان کے عارضی طورپر بے گھر افراد کے 79ہزار 150 خاندان اب تک اپنے علاقوں میں واپس جاچکے ہیں۔ واپس جانے والے بے گھر افراد وک 25ہزار روپے کیش گرانٹ جبکہ دس ہزار روپے ٹرانسپورٹ کی مدمیں ادا کیاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

ایف ڈی ایم اے کے حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف فاٹا میں آپریشن بے گھر افراد کے 79ہزار 150خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں تاہم جنوبی وزیرستان میں واپسی کا عمل 95 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے ۔

حکام کے مطابق واپس جانے والے عارضی طور پر بے گھر افراد کو 25ہزار روپے کیس گرانٹ جبکہ 10ہزار روپے ٹرانسپورٹ کی مد میں بذریعہ موبائل سم اداکیا جارہاہے۔ حکام کے مطابق عارضی طورپر بے گھر افراد کی واپسی کے موقع پر عالمی ادارہ خوراک ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت بے گھر افراد کو چھ ماہ کے لئے مفت راشن ، خیمے و دیگر گھریلو استعمال کی اشیاء فراہم کیا جارہاہے ۔ حکام کے مطابق واپسی کا چوتھا و آخری مرحلہ بلا تاخیر تیزی سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :